کراچی میں وویمن ان پاورمنٹ فٹ بال کپ کا انعقاد ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے،مرتضی وہاب

خواتین کو ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہئے، مختلف کھیلوں سے وابستہ لڑکیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں گے،ایڈمنسٹریٹرکراچی

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں وویمن ان پاورمنٹ فٹ بال کپ کا انعقاد ہوا کا خوشگوار جھونکا ہے، خواتین کو ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملنا چاہئے، مختلف کھیلوں سے وابستہ لڑکیوں کے لئے پلیٹ فارم مہیا کئے جائیں گے، یہ بات انہوں نے فٹ بال گرائونڈ کلفٹن میں انڈر 19 گرلز کے درمیان فٹ بال میچ کے فائنل کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے کہی، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ لڑکیوں کا کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینا صحت مند رجحان ہے، پیپلز پارٹی خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، انہو ںنے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو نے پاکستان کی سربراہی کرکے خواتین کو اعتماد بخشا اور دنیا بھر میں خواتین ہر شعبہ میں نمایاں کارکردگی کی حامل ہیں، کراچی کی رونقیں بحال ہورہی ہیں اور اس طرز پر کراچی میں مختلف ٹونامنٹ اور کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جائیں گے، دریں اثناء وویمن ان پاورمنٹ فٹ بال کپ کراچی یونائیٹڈ سے مقابلے کے بعد جافا فٹ بال ٹیم نے جیت لیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے جیتنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے اور فٹ بال میچ میں کھیلنے والی تمام باصلاحیت لڑکیوں کو شاباش دی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں