یونائیٹڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی سب سے بڑی غیر سیاسی یونین میں تبدیل

15 سے زائد مختلف یونینز کے رہنمائوں ،کارکنوںکا ریفرنڈم رابطہ مہم کے سلسلے میں یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت کا اعلان

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ یونائیٹڈ ورکرز یونین کے صدر پنھل مگسی،جنرل سیکریٹری اکرام خان، چیف آرگنائزر اکبر معید یوسفی، فنانس سیکریٹری ارشد اعوان، ریحان الٰہی نے کہا ہے کہ یونائیٹڈ ورکرز یونین واٹر بورڈ کی سب سے بڑی غیر سیاسی یونین میں تبدیل ہوگئی ہے۔ ملازمین کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے ان شآئ اللہ آئندہ سی بی اے کا اعزاز یونائیٹڈ ورکرز یونین حاصل کرے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی رہنمائ محمد ریحان کی رہائش گاہ حب فلٹر پلانٹ اسٹاف کالونی میں ریفرنڈم مہم کے سلسلے میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر مختلف یونینز متحدہ ورکرز فرنٹ (سی بی ای)، پیپلز لیبر یونین، مزدور یونین کو چھوڑ کر یونائیٹڈ ورکرز یونین میں شمولیت اختیار کرنے والے بشیر بلوچ، شوکت خان، فہیم، منظر عباس، عبدالرحیم، ضیائ الدین، النصر، محند یوسف، قمر عباس، ناصر جعفری، دلاور خان، فیض محمد، نعمان، محمد حنیف، سیف الدین، قاضی صاحب شامل ہیں جنکو پھولوں کا ہار پہناکر شاندار الفاظ میں خوش آمدید کہا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دلاور خان، شوکت خان، عبدالرحیم، امیر خان نے خطاب کرتے ہوئے حب فلٹر پلانٹ اور پمپ کے ملازمین کے مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے اوورٹائم کی ادائیگی، پروموشن میں سینیارٹی اور ڈویڑن و سرکل کو مدنظر رکھتے ہوئے پروموشن دینے، ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنے، امام صاحب کی پوسٹ اپ گریڈ کرنے، حقدار ملازمین کو ان کے حق دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

پنھل مگسی، اکرام خان، اکبر معید یوسفی نے سب سے پہلے یونائیٹڈ ورکرز یونین پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے مسائل حل کروانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حب فلٹر پلانٹ کے ملازمین کے ٹرانسپورٹ، اوورٹائم، پروموشن کے مسائل حل کروائیں گے، زیادتیوں اور ناانصافیوں کا خاتمہ کروایا جائے گا۔ آخر میں مرکزی رہنما محمد ریحان نے یونائیٹڈ ورکرز یونین کے قائدین کو حب فلٹر پلانٹ آنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور شمولیت اختیار کرنے والے ملازمین کو ویلکم کیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں