پاکستان کینل کلب کے تحت ڈوگ شوکا انعقاد کیاگیا

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) پاکستان کینل کلب کے تحت اتوار کو کراچی کتوں کی نمائش ( Dog show) کا انعقاد کیا گیا۔اس شو کے آرگنائزر عمران صدیقی نے بتایا کہ کراچی میں سجی پالتوکتوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں شہر بھر سے نایاب نسل کے کتے رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس شو میں50 مختلف نسل کے 250 کتوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں جرمن شیفرڈ،بل ڈاگ،لیبراڈور اوردیگر نسل کے کتے شریک ہوئے۔ ان کتوں کے درمیان مختلف کیٹئگریزمیں مقابلہ بھی کروایا گا۔عمران صدیقی نے بتایا کہ اس شو سے کتوں کو پالنے کے رحجان میں اضافہ ہوگا۔اس شو میں کتوں کی خوراک اور ان کو صحت مند رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کی گئی۔مقابلے میں شریک لوگوں کا کہنا تھاکہ یہ ایک اچھا شو تھا۔اس شو میں بچے بھی کتوں کی انوکھی واک سے خوب لطف اندوز ہوئے۔کتوں سے پیار کرنیوالوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے ڈاگ شو کو دیکھااور منتظمین کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں