نوجوانانِ مہاجر کے زیراہتمام ٹنڈوالہیار سانحہ کے خلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ

امید ہے کہ عدالتیں جلد خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ کے لواحقین اور ٹنڈوالہیار کے مہاجر عوام کو انصاف فراہم کریں گی، مظاہرے سے مقررین کا خطاب

اتوار 23 جنوری 2022 20:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2022ء) نوجوانانِ مہاجر کے زیراہتمام ٹنڈوالہیار میں مہاجر نوجوان خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ کا احاطہ عدالت میں بہیمانہ قتل اور انکے قتل کے بعد پرامن احتجاج کرنے والے مہاجر خواتین پر پولیس کی جانب سے شدید تشدد اور بدترین لاٹھی چارج کے خلاف کراچی پریس کلب پر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

جس میں بڑی تعداد میں مہاجر نوجوان اور کراچی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے مہاجر ماں ، بہنوں، اور بزرگوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے معاملہ صرف شہری سندھ بچا کا تھا اب معاملہ ہماری عزت کا ہے ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کا ہے۔ اس موقع پر مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹنڈوالہیار میں مہاجر فرزند خلیل الرحمان عرف بھولو خانزادہ کو احاطہ عدالت میں قتل کرنا سراسر توہین عدالت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالتیں جلد خلیل الرحمان عرف بھالو خانزادہ کے لواحقین اور ٹنڈوالہیار کے مہاجر عوام کو انصاف فراہم کریں گی۔ اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ٹنڈوالہیار میں مہاجر نسل کشی کی کوشش کی جارہی ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹنڈوالہیار میں پولیس کی جانب سے لسانی بنیادوں میں کی جانے والی کاروائیاں باعث شرم ہے۔

متعلقہ پولیس افسران اور ایس ایچ او کو فلفور معطل کرکے تحقیقات کی جائے اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس موقع پر انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے واقعہ کا نوٹس لینے اور ملوث افراد کی گرفتاری کا مطالبہ۔ ہم حکومت کو 48 گھنٹے کا نوٹس دے رہے ہیں کہ فوری طور پر ایکشن لیں ورنہ ہم ِاس احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے کراچی کے ہر علاقے میں پھیلائیں گیں۔ پہلے معاملہ صرف شہری سندھ بچا کا تھا اب معاملہ ہماری عزت کا ہے ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کا ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں