غ*کراچی، سی ٹی ڈی کی کورنگی میں کارروائی ،قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

&کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) سی ٹی ڈی نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کاو ٴنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کورنگی کے علاقے ناصر جمپ بس اسٹاپ کورنگی کراسنگ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قتل میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم طالب حسین ولد شاہد نے جیکب آباد کی حدود میں سرکی برادری کے قائم علی سرکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، ملزم واردات کرنے کے بعد کراچی آ کر روپوش ہوگیا تھا، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا کہ 8 جولائی 2019 کو تھانہ ٹل جیکب آباد کی حدود میں سرکی برادری کے قائم علی سرکی کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ الزام نمبر 96/2019 درج ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم پہلے بھی تین بار مختلف وارداتوں میں جیل جاچکا ہے، ملزم واردات کے بعد کراچی آکر روپوش ہوگیا تھا، تاہم ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں