ج*کراچی، ف مواچھ گوٹھ گھر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

ھ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) مواچھ گوٹھ گھر میں آگ لگنے سے دو افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جبکہ آتشزدگی سے گھر میں رکھا کپڑا بھی جل کر خاکستر ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق موچکو تھانے کی حدود بلدیہ مواچھ گوٹھ دو نمبر غفوری چوک کے قریب واقع گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرکی، آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر فائربریگیڈ کو اطلاع دی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم آگ لگنے سے دو افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی شناخت 32 سالہ وسیم ولد اسماعیل اور 22 سالہ ولی محمد ولد محمد نعیم کے ناموں سے ہوئی ہے، پولیس کے مطابق جس گھر میں آگ لگی وہ کپڑوں کا گودام تھا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں