ت*کراچی، ملیر اور سچل میں ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے

اتوار 23 جنوری 2022 21:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) ملیر اور سچل میں ڈکیتی مزاحمت فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد کے علاقے ملیر میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے، واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں مضروب کی شناخت 30 سالہ امجد علی ولد سکندر شاہ کے نام سے ہوئی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سچل کے علاقے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کی شناخت 22 سالہ شاہ نواز ولد محمد اسماعیل کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں