-مسائل کے حل کیلئے کراچی کی تمام مظلوم قومیتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا،شاہی سید

3۔ڈومیسائل اور پی آ ر سی میں پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے، سرکاری اداروں میں نوکریوں پر اس شہر کے جوانوں کا حق ہے،صدر عوامی نیشنل پارٹی سندھ

اتوار 23 جنوری 2022 22:05

iکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2022ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے اے این پی ضلع کیماڑی کی جانب سے مشرف کالونی ہاکس بے میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس شہر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اس شہر کے تمام مظلوم قومیتوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔جب تک ہم متحد نہیں ہونگے۔ ہم اس شہر کے مسائل کو حل نہیں کرسکتے ہیں۔

ڈومیسائل اور پی آ ر سی میں پختونوں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے۔اس شہر کے سرکاری اداروں میں نوکریوں پر اس شہر کے جوانوں کا حق ہے۔کراچی کے نوجوان آ ج ڈگریاں ہاتھوں میں لیکر بیروزگار گھوم رہے ہیں۔ہم اس شہر کے جوانوں کے لیئے نوکریوں کا مطالبہ کرتے ہیں۔کراچی شہر میں صحت اور تعلیم کے مسائل میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے پورے سندھ کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کراچی شہر کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے۔کراچی کے شہریوں کی محرومیوں میں دن بدن اصافہ ہورہا ہے۔ جو ایک خطرناک بات ہے۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری نے کہا کہ اے این پی کا ورکر ہی ہمارا اصل سرمایہ ہے۔ ہم نے ہمیشہ اس شہر میں مظلوموں کے مسائل کو اسٹریٹ پاور سے حل کیا ہے۔

اے این پی اس شہر کے مسائل کو آپنی تنظیمی قوت سے ہی حل کرے گی۔ ہم باچا خان بابا کے پیروکار ہے۔ ہمیں ایوانوں سے تو باہر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن ہمیں سیاسی میدان سے باہر نہیں کیا جا سکتا ہے۔ کارکنان اور زمہ داران آ پنا اتحاد اور اتفاق برقرار رکھے۔ اے این پی اس شہر میں ایک بہترین تنظیمی ڈھانچہ رکھتی ہے۔ کارکنان اور زمہ داران اس تنظیمی ڈھانچے اور پارٹی ڈسپلن کو فالو کرتے ہوئے آپنی جدو جہد جاری رکھے اور بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کرے۔ کنونشن سے ضلع کیماڑی کے صدر علی محمد کاکڑ، جنرل سیکرٹری خالد خان پراچہ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں