داعش کا موجودہ کمانڈر مولوی افغان ہے، گرفتار دہشتگرد کے اہم انکشافات

داعش میں شمولیت کے بعد نیا نام دیا جاتا ہے، ایک رکن دیگر اراکین کو اپنا اصل نام نہیں بتاتا،دہشت گرد عبدالغنی

منگل 25 جنوری 2022 00:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) داعش کے گرفتار دہشت گرد عبدالغنی عرف ابو منصور نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیئے ہیں۔عبدالغنی عرف ابو منصور نے اپنے بیان میں کہا کہ سابقہ امیر داعش محمد نواز عرف ملا سندھی انٹرنیٹ کال پر اراکین سے رابطہ کرتا تھا، ٹیلی گرام ایپ کے ذریعے دہشت گرد رابطے میں رہتے تھے، جن کے پاس ٹچ موبائل نہ ہو، انہیں ٹچ موبائل دیا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

ابو منصور نے کہا کہ سابقہ امیر محمد نواز سفر کے دوران خاتون کو ساتھ رکھتا تھا، خاتون کے ساتھ سفر کے دوران پولیس یا دیگر ادارے نہیں روکتے تھے، محمد نواز 2 بار ہمارے گھر آیا، ایک بار والدہ اور دوسری بار شہید کمانڈر کے اہلیہ کے ساتھ۔گرفتار دہشت گرد عبدالغنی نے انکشاف کیا کہ داعش میں شمولیت کے بعد نیا نام دیا جاتا ہے، ایک رکن دیگر اراکین کو اپنا اصل نام نہیں بتاتا، داعش کا موجودہ کمانڈر مولوی محمد عرف مولوی افغان ہے۔حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد کے موبائل فون کے فارنزک کا عمل جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں