لاہورمیں صحافی کا قتل کھلی دہشت گردی ہے، کے یوجے کاوزیراعلی پنجاب سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

منگل 25 جنوری 2022 00:14

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) کراچی یونین آف جرنلسٹس نے لاہور میں کیپٹل ٹی وی کے رپورٹر حسنین شاہ کو پریس کلب کے قریب قتل کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ کے یوجے کے صدر اعجاز احمد جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نائب صدور جوائنٹ سیکریٹری اور تمام ارکان ایگزیکٹو کونسل نے حسین شاہ کے قتل پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے مقتول کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ کے یوجے نے صحافی کے قتل کو پنجاب پولیس کی ناکامی قرار دیتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واردات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ کراچی یونین آف جرنلسٹس نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد صحافیوں کو خوفزدہ کرنا ہے اور اس سے قبل بھی ملک بھر میں متعدد صحافیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا کا ہے تاہم صحافی اس طرح کی کارروایئوں سے خوفزدہ نہیں ہونگے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں