ظ*جامعہ کراچی، بی اے سال دوئم ریگولر سالانہ امتحانات 2020 ء کے نتائج کا اعلان

منگل 25 جنوری 2022 19:00

۹ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفرحسین کے مطابق بی اے سال دوئم ریگولر سالانہ امتحانات برائے 2020 ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق ڈی ایچ اے ڈگری کالج فارویمن کی نورالہدیٰ بنت عمران کرامت سیٹ نمبر165643 نے 828 نمبرز کے ساتھ پہلی جبکہ بی اے ایم ایم پی ای سی ایچ ایس گورنمنٹ کالج فارویمن کی حبہ ابوذربنت ابوذررئیس سیٹ نمبر164992 اور جویریہ محبوب بنت محبوب احمد خان سیٹ نمبر164999 نے باالترتیب 796 اور779 نمبرز کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔۔امتحانات میں 6388 طلبہ شریک ہوئے،997 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن،1866 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن جبکہ 03 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیابی کا تناسب 44.87 فیصدرہا۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں