xجامعہ کراچی :ایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں

منگل 25 جنوری 2022 19:00

ں*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطا بق تعلیمی سال برائے 2022 ء کے لئے بی ایس فرسٹ ایئر اور بی ایس تھرڈ ایئرایوننگ پروگرام کی داخلہ فہرستیں جاری کردی گئیں ۔ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرستوں میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس26 جنوری تا04 فروری 2022 ء تک صبح11:00 تاشام 5:00 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

طلبہ اپنے آن لائن پورٹل سے انرولمنٹ فیس وائوچراور انرولمنٹ فارم کا پرنٹ لینے کے بعد متعلقہ دستاویزات کی جامعہ کراچی کے جمنازیم ہال میں قائم داخلہ کمیٹی کائونٹرز سے تصدیق کرانے کے بعدجمنازیم ہال میں واقع بینک کائونٹرپرہی اپنی داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ داخلہ فیس صرف بینک الفلاح اسلامک کے کائونٹر واقع جمنازیم ہال جامعہ کراچی میں بصورت کیش جمع کرائی جاسکتی ہے اس کے علاوہ کوئی اور بینک داخلہ فیس وصول کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر صائمہ اخترکاکہنا تھا کہ کووڈ 19 کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی ہدایت پرطلبہ کی سہولت کے پیش نظر ہر طالب علم کے فیس وائوچر پر فیس جمع کرانے کی تاریخ درج کی گئی ہے ۔طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فیس وائوچر پر درج تاریخوں میں اپنی داخلہ فیس جمع کرانے کو یقینی بنائیںتاکہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس اوپیز کے مطابق مجمع سے گریز کیا جاسکے ۔

طلبہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ فیس ماسک کے استعمال اورسماجی فاصلے کو یقینی بنائیں۔علاوہ ازیں ایسے طلباوطالبات جو جاری کردہ داخلہ فہرستوں سے مطمئن نہیں ہیں وہ 26 تا28جنوری2022 ء تک اپنے آن لائن پورٹل سے کلیم فارم داخل کرسکتے ہیں۔طلباوطالبات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ جامعہ کراچی کی جانب سے جاری کردہ کلوزنگ پرسنٹیج/ اہلیت کو مد نظر رکھتے ہوئے کلیم فارم جمع کرائیں۔

انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئیفارم26 تا31 جنوری2022 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔ ڈونرزنشستوں پر داخلہ ٹیسٹ والے شعبہ جات کا انتخاب صرف وہ ہی طلبہ کرسکتے ہیں جو ان شعبہ جات کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرچکے ہیں۔

ڈونرز نشستوں پر داخلوں کے لئے پے آرڈر بنام یونیورسٹی آف کراچی فارم کی فوٹو کاپی کے ساتھ 31 جنوری2022 ء تک صبح 11:00 تاشام5:00 بجے تک ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز کے ہیلپ کائونٹر (واقع جمنازیم ہال )جامعہ کراچی میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈونرز نشستوں پرداخلوں سے متعلق پے آرڈز کی تفصیلات پراسپیکٹس میں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں