ؤپی ایس پی کا ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین کو 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پراظہارتشویش

منگل 25 جنوری 2022 19:40

۲کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جنوری2022ء) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین کی 9 ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تعصب زدہ حکومت پاکستان کی معاشی شہ رگ پر ظلم کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی جس کے باعث شہر میں ناامیدی اور بے چینی عروج پر پہنچ گئی ہے۔

بپیپلز پارٹی کی ظالم حکومت ایک جانب نوجوانوں کو خودکشی پر مجبور کررہی ہے تو دوسری جانب کل کے دہشتگرد آج بنا رہی ہے۔ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں نے ڈیلی ویجز میں ملازم نوجوانوں کی تنخواہیں کئی ماہ سے روک رکھی ہیں جسکی وجہ سے نوجوانوں میں شدید اضطراب پایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پاک سر زمین پارٹی ہر مظلوم کی آواز ہے، ہم شہر کے نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ کو اپنی زاتی ریاست بنالیا ہے،وہ سندھ میں جمہوری حکومت نہیں بلکہ اپنی ریاست چلا رہے ہیں، پچھلے کئی ماہ سے حکومت لگاتار نوجوانوں سے تنخواہوں کی ادائیگیوں کے وعدے کرکہ مکر رہی ہے، کورونا ویکسینیشن سینٹرز میں کام کرنے والے عملے کو اجرت سے محروم رکھنا ظلم ہے۔

حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین نے 9 ماہ سے تنخواہوں عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کیا کہ کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ویکسی نیشن سینٹر کے ڈیلی ویجز پر ملازم نوجوانوں کی تنخواہوں کو فی الفور جاری کیاجائے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں