جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان سے متعلق آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلئے

مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع،چالان سے اغواء اور سازش کی دفعات خارج ،مقدمے سے سات ملزمان بھی فہرست سے خارج ایم این اے جام عبدالکریم مقدمے میں مفرور قرار

بدھ 26 جنوری 2022 15:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس چالان سے متعلق آئندہ سماعت پر فریقین سے دلائل طلب کرلیئے۔بدھ کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے مقدمے کا حتمی چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔ پولیس نے حتمی چالان سے اغواء اور سازش کی دفعات خارج کردیں۔

پولیس نے مقدمے سے سات ملزمان کو بھی فہرست سے خارج کردیا۔

(جاری ہے)

محکمہ جنگلی حیات کے ملازم احمد شورو سمیت سات افراد کو ملزمان کی فہرست سے خارج کیا گیا۔ایم این اے جام عبدالکریم مقدمے میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔ چالان میں کہا گیا کہ ایم پی اے جام اویس سمیت چھ ملزمان مقدمے میں گرفتار ہیں۔ پراسیکیوشن نے پولیس چالان کے ساتھ اسکروٹنی نوٹ عدالت میں جمع کروا دیا۔ عدالت نے پولیس چالان پر فریقین کے دلائل طلب کرلئے۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 3 فروری تک ملتوی کردی۔ مدعی کے وکیل کے مطابق مقدمے میں انسداد دہشتگردی دفعات شامل کئے جانے کی درخواست دائر کی ہوئی ہے۔ انسداد دہشتگردی کی دفعات پر دلائل دینگے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں