کمشنر کراچی ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد، 34 سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی دیدی گئی

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت منعقدہ کمشنر کراچی ڈیپارٹمینٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں مختلف اضلاع میں تعینات 34 سینئر کلرکس کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی جواد مظفر، ڈسٹرکٹ رجسٹرار بورڈ آف ریوینیو فیاض سولنگی، اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی عابد قمر تمام اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی ،کمشنر کراچی نے ترقی پانے والے تمام اہلکاروںکو مبارک باد دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں