آئی جی سندھ نے تلہار روڈ پرشہریوں کے احتجاج کے بعد ایس ایچ او ٹنڈو باگو کو معطل کردیا

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) آئی جی سندھ نے تلہار روڈ پر ایس ایچ او ٹنڈو باگو کے خلاف شہریوں کے احتجاج اور سڑک بند کئے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او ٹنڈو باگو کو فوری طور پر معطل کرتے ہوئے سی پی او رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ پولیس ٹیم کے خلاف تمام قانونی اقدامات کئے جانی پر بھی واضح ہدایات جاری کی ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ ایس ایچ او ٹنڈو باگو بشری چانڈیو نے وسم تالپور پر مبینہ تشدد کرکے اسے چینل کنال میں پھنک دیا ہے اور مذکورہ ایس ایچ او وسم تالپور کی گمشدگی میں بھی ملوث ہے۔شہریوں کی جانب سے واقعہ کی ایف آئی آر کے اندراج کے مطالبے پر متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں