عمران حکومت کا خاتمہ عنقریب ہے،دن گنے جا چکے ہیں،حاجی عبدالمجید

بدھ 26 جنوری 2022 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کونسل کے رکن حاجی عبد المجید بلوچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کے منصب کی حقیقت کا علم نہیں اسی لیے عمران خان بھہکی بھہکی باتیںکر کے خود کو تسلی دے رہے ہیں۔ وہ اپنے دفتر میں پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے علاقائی کارکنوں کے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

حاجی عبد المجید نے کہا کہ لیاری پیپلز پارٹی کے جیالوں کا اور کراچی شہر پیپلز پارٹی سے محبت کرنے والوں کا شہر ہے۔ کوئی بھی اب اس خیال میں نہ رہے کہ کراچی میں پیپلز پارٹی سے لوگوں کی محبتوں کو کم کر سکے گا۔ بلدیاتی قانون کے حوالے سے عوام کو گمراہ کرنے کا سلسلہ بُری طرح ناکام ہو گا۔ عوام کراچی کے تمام دعوے داروں کو مسترد کر چکے ہیں۔ سب کا ماضی کراچی کی عوام کے سامنے ہے۔ اب کراچی کے عوام کسی کے فریب میں نہیں آئیں گے ۔ کراچی اور حیدرآباد کے شہری فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ صرف اور صرف پیپلز پارٹی کے پرچم تلے متحد ہیں اور پیپلز پارٹی کے قائدین کی آواز پر لبیک کہیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں