انجمن ترقی اردو پاکستان اور جامعہ این ای ڈی کے درمیان اردو کو ڈیجٹل دنیا سے روشناس کرانے کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

بدھ 26 جنوری 2022 21:00

ژ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) انجمن ترقی اردو پاکستان اور جامعہ این ای ڈی کے درمیان اردو کو ڈیجٹل دنیا سے روشناس کرانے کے سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جمعرات کو 11 بجے دن جامعہ این ای ڈی کے سینیٹ ہال میں ہوگی۔

(جاری ہے)

اردو زبان کو گوگل سرچ انجن پر انگریزی طرز پر لانے کے لیے جامعہ این ای ڈی اور انجمن ترقی اردو کے مابین باقاعدہ معاہدہ کیا جا رہا ہے۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی سیکریٹری ایچ ای سی معین صدیقی ہونگے۔انجمن ترقی اردو کی نمائندگی صدر واجد جواد ، خازن سید عابد رضوی و دیگر اراکین انجمن کریں گے جب کہ جامعہ این ای ڈی کی جانب سے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی و دیگر اراکین شامل ہوں گے۔ صدرِ انجمن واجد جواد ، شیخ الجامعہ ڈاکٹر سروش لودھی اور ڈاکٹر سعد پروجیکٹ پر روشنی ڈالیں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں