e پولیس مقابل کے بعد تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) سخی حسن پر پولیس کا شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے اسٹریٹ کریمنلز سے مقابلہ تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسٹیل ٹاؤن سے دو ڈکیت گرفتار کرلئے تفصیلات کے مطابق : سخی حسن کے قریب بفرزون 15 اے 4 سرینہ موبائل مال کے عقب میں تیموریہ پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا پولیس نے 3 ڈاکوؤں فلپس ولد آسٹن سونو مسیح ولد اسلم اور کامران ولد جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے دو30 بور پستول مسروقہ موٹرسائیکل اور موبائل فون برآمد کرلئے پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان کو واردات کرتے دیکھا اور انکی جانب تیزی سے پہنچے پولیس کو اپنے جانب آتا دیکھ کر ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے لگے فرار ہوتے ہوئے 2 ڈاکو نالے میں گر گئے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ادھر :اسٹیل ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان اکرم اور غلام قادر کو گرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں