ٹ*پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران33ملزمان گرفتارکرلئے

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

، کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) پولیس نے شہر میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران33ملزمان کو گرفتارکرکے قبضے سے اسلحہ،منشیات،مسروقہ موٹرگاڑیاں ودیگر سامان برآمد کرنے کا دعوی کیا۔تفصیلات کے مطابق ،گلشن معمار پولیس نے نجی بینک کے ویئر ہاو س میں چوری کرنے والی4 ملزمان شفیق احمد، ساجد، فیاض اور جاوید حسین کو گرفتارکرکے چوری کئے گئے 9 ایئرکنڈیشنر اور بیٹریز برآمدکرکے زیر استعمال رکشوں کو ضبط کرلیا، ابراہیم حیدری پولیس نے کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان صدیق، عبدالامین، عمران، حیدر، امین، اسماعیل، یوسف، انتھونی عرف ٹونی اور جاوید بنگالی کو گرفتارکرکے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 6 کلو سے زائد چرس، 360 کلو تانبہ، مسروقہ موٹرسائیکل اور رکشہ برآمدکرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان صدیق اور عبدالامین نے دوران انٹیروگیشن پاکستان اسٹیل ملز سے تانبہ چرا کر فروخت کیلئے لے جانے کا انکشاف کیا،جن سے مزید جھان بین جاری ہے۔

(جاری ہے)

شرافی گوٹھ پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث3 ملزمان وحید، ذیشان اور ابراہیم،سرجانی ٹاو ٴن پولیس نے 4 موٹرسائیکل لفٹرز محمد عارف، عثمان، محمد فہیم اور سراج الحق،ڈیفنس پولیس نے تین ملزمان یونس ،کامران اور علی عرف یاسین ڈاکس پولیس نے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کر دو جواریوں بلا ل اور شہزاد،حیدری مارکیٹ پولیس نے جوائے کے اڈے پر چھاپہ مار کرپانچ جواریوں یونس عرف بلو،منیرحسین عرف منا،عبدالغفار،عاطف،اور محمداظہرکوگرفتارکرکے داوپر لگی رقم سٹے کی پرچیاں وآلات قمار بازی کاسامان برآمد کر لیا

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں