^کراچی، مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 26 جنوری 2022 22:00

؁ کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جنوری2022ء) شہر میں مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملیں ،تفصیلات کے مطابق ملیر کے علاقے ملیر میمن گوٹھ ابراہیم شاہ مزار کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ، جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا،اسپتال میں متوفی کی شناخت 55سالہ محمد یوسف ولد محمد حسین کے نام سے ہوئی،سشل کے علاقے گلزار ہجری کنیز فاطمہ سوسائٹی MCB بینک کے قریب فٹ پاتھ سے 65سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

(جاری ہے)

کلفٹن نیلم کالونی کچرا کنڈی کے قریب سی73 سالہ نسیم ا لحسن ولدقدیرالحسن کی نعش ملی چھپا ایمبولینس کے ذریعے نعش کو جناح ہسپتال منتقل کیاسہراب گوٹھ الآصف اسکوائر حیسکول پمپ کے قریب فٹ پاتھ سے 50سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں