امریکی قونصل جنرل مارک سٹرو کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جمعرات 27 جنوری 2022 15:41

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 جنوری 2022ء) امریکی قونصل جنرل مارک سٹرو نے ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور یونٹ میں برقرار پیشہ ورانہ معیارکو سراہا۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قونصل جنرل کوڈی آئی جی سکیورٹی اینڈایمرجنسی سروسزڈویژن مقصوداحمدنے سپیشل سکیورٹی یونٹ کے مختلف شعبوں اور ایس ایس یو میں دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر کی جانب سے پیدا کی گئی کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ملک کی پہلی سپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T)ٹیم کے قیام کیلئے اپنائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

مارک سٹرو نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں پولیس کمانڈوز کی پیش رفت کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیااور سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے کراچی میں کامیاب بین الاقوامی ایونٹس کے انعقاد کو سراہا۔قونصل جنرل نے S.W.A.Tکمانڈوز کی طرف سے پیش کی گئی ایک فرضی مشق کا مشاہدہ بھی کیا۔ ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن نے مہمان کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں