خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کو بلدیاتی بل سے متعلق مذاکرات کی دعوت دے دی

افسوس ہے زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے،رہنما تحریک انصاف کا وڈیو بیان

جمعرات 27 جنوری 2022 17:22

خرم شیرزمان نے سندھ حکومت کو بلدیاتی بل سے متعلق مذاکرات کی دعوت دے دی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے اپنے اہم ویڈیو بیان سندھ حکومت کو بلدیاتی بل سے متعلق مذاکرات کی دعوت دے دی۔خرم شیر زمان نے کہا کہ گزشتہ روز سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کارکنان و منتخب نمائندوں کیساتھ نارواں سلوک کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی سندھ کا دل ہے اس شہر میں ملک بھر کے لوگ بستے ہیں۔

(جاری ہے)

خرم شیر زمان نے کہا کہ افسوس ہے کہ زبان کو بنیاد بنا کر ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔سندھ حکومت کا بلدیاتی بل ایک کالا قانون ہے، خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری، بلاول زرداری اور مراد علی شاہ کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں ۔میری دعوت قائد اعظم کے سنہرے اصول اتحاد تنظیم ایمان کی بنیاد پہ ہیں۔سندھ کے عوام کی بہتری کیلئے بلدیاتی بل میں مل بیٹھ کر ترمیم کی جاسکتی ہے، خرم شیر زمان نے کہا کہ 73 کا آئین متفقہ تھا خواہش ہے اسی طرح بلدیاتی قانون بھی متفقہ طور پر منظور ہو.یہ معاملہ صرف کراچی کا نہیں بلکہ صوبہ بھر کی بہتری کے لیے ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں