ایم کیو ایم کے کل وزیر اعلی ہائوس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہے،شازیہ مری

جمعرات 27 جنوری 2022 17:26

ایم کیو ایم کے کل وزیر اعلی ہائوس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہے،شازیہ مری
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کل ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلی ہائوس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اورپرامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔ شازیہ مری نے ان باتوں کا اظہار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے اورآج بھی وہ حق استعمال کر رہی ہے اور ماضی میں ریاستی اداروں کے مظالم کا سامنا کیا لیکن پیپلزپارٹی کی جماعت نے آئین اورقانون کو کبھی نہیں توڑا۔ شازیہ مری نے کہا کہ ایم کیو ایم کی جانب سے کراچی کے امن کو ایک بار پھر خراب کرنے کی بجائے انہیں مذاکرات کرنے کو ترجیح دینی چاہیے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں