عالمی کفر عرصہ دراز سے اسلام کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہاہے،علامہ راشد محمود سومرو

ہم وطن عزیز میں اسلامی معاشرے کے ذریں روایات کے امین اور محافظ ہیں ،سیکرٹری جے یو آئی

جمعرات 27 جنوری 2022 22:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشدمحمودسومرو نے کہاہے کہ عالمی کفر عرصہ دراز سے اسلام کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہاہے، ہم وطن عزیز میں اسلامی معاشرے کے ذریں روایات کے امین اور محافظ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یوآئی ضلع غربی کے زیر اہتمام منگھوپیر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع جے یوآئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم غوری، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، مولانامحمدغیاث،قاری محمدعثمان، مولاناسمیع الحق سواتی، مفتی محمد خالد، مولاناعمرصادق ،مولانا نورالحق، انجینئرمحمدسلیم اکبرشاہ ہاشمی ودیگرنیبھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ یہودی وعیسائی باوجودمذہبی اختلافات کے اسلام کے خلاف صف بستہ کھڑے ہیں،قرا?ن کے نعرے پر ملک حاصل کیا گیا لیکن یہاں قرآن کے مکاتب کو بند اورمساجدکوشہیدکیاجا رہا ہے، بولیاں لگاکر ذریعے مذہبی طبقے کو خریدکر ان کی طاقت پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطمع نظر پاکستان میں بچے کچے اسلام کی حفاظت ہے آج پاکستان میں نہ مساجدمحفوظ ہیں نہ مدارس نہ ہی قرا?ن کے مکاتب محفوظ ہیں ، پارلیمنٹ کے ذریعے قرآن و سنت کے نظام کو نافذ کرنے کی کوشش کریں گے، ہم پارلیمانی سیاست کو صرف اسلام کے نفاذ کیلئے بطورہتھیاراستعمال کررہے ہیں،قوم بیدارہو چکی ہے، خیبرپختونخواکے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سب کے سامنے ہیں، مقتدرقوتوں سے کہتے ہیں، ہمارا ووٹ چوری کرنا بند کرو، ہمارے راستے کی رکاوٹ نہ بنو،ہم سب کو عملی طور پر کردار ادا کرنا ہوگا،مساجد کے کردار کو وسعت دیکر اسنہی حقیقی معنوں میں عوامی فلاح کے مراکز میں تبدیل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ موقع کی مناسبت سے سیڑھیاں چڑھی ہیں، ہماری قیادت نے ہمیں کبھی بھی مایوس نہیں کیا، ہمارے اکابرکا جو مقصد پہلے دن تھا ہم آج تک انہیں کی راہ پر گامزن ہیں، حقوق لئے جاتے ہیں بیچے نہیں جاتے،منگھوپیر ماربل انڈسٹریل ایریا تھا لیکن آج روڈ کی تباہی کی وجہ سے ساری انڈسٹریز یہاں سے شفٹ ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل اور عوامی اعتمادسے ہم نے کے پی کے کا بلدیاتی الیکشن جیتا ڈیرہ سے ہمارے مئیر کے امیدوارمفتی محمود کے خاندان سے نہیں بلکہ ایک عام ورکرکو امیدوار بنایا ہے اوروہ فتح یاب ہوں گے، یہ جماعت ہم سب کی ہے کوئی مائی کا لعل ہم سے یہ جماعت چھین نہیں سکتا ،جماعت کو آگے بڑھانے کیلئے وسعت قلبی کا ہونا لازمی ہے ہمیں نوجوان قیادت پیدا کرنی ہوگی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں