وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا سینئر صحافی شاہ ولی اللہ کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 28 جنوری 2022 00:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) وزیرِ بلدیات،دیہی ترقی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید ناصر حسین شاہ نے سینئر صحافی اور جی این این ٹی وی چینل کے کراچی میں ڈپٹی بیورو چیف شاہ ولی اللہ کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ماں جیسی عظیم ہستی سے محرومی بہت بڑا صدمہ ہے دعا کرتے ہیں کہ اللّہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں