سندھ بالخصوص کراچی کی تعمیرترقی و خوشحالی کیلئے ہراول درجے کا کردار ادا کررہے ہیں،طارق حسن

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ بالخصوص کراچی کی تعمیرترقی و خوشحالی کیلئے ہراول درجے کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے تحت کراچی دھرنا ختم کرانے کیلئے کلیدی کردار ادا کیا ہے بلاشبہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشاورت سے مذکرات کا آغاز ہوا اور اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے تشکیل دی گئی جس میں ناصر حسین شاہ.

وقار مہدی سمیت مسلم لیگ (ق)کی جانب سے طارق حسن اور جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن. مسلم پرویز.

(جاری ہے)

عبدالرشید و دیگر شامل تھے طارق حسن نے کہا کہ جماعت اسلامی اور حکومت سندھ درمیان طویل مذاکرات کے بعد عوامی حقوق کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا بلدیاتی ترمیمی بل کے مکمل درستگی کیلئے تمام جماعتوں سے مشاورت اور ملاقاتیں جاری ہیں طارق حسن نے حکومت سندھ اور جماعت اسلامی سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا عوامی حقوق کی بحالی کیلئے مسلم لیگ(ق) اپنا مثبت کردار جاری رکھے گی طارق حسن نے کہا کہ کراچی کی عوام نے جانی و مالی قربانیاں دیکر امن کو بحال کیا ہے اسکے لئے ہمارے ملک کے محب وطن سیکیورٹی کے اداروں .

رینجرز. پولیسں فورس کی قربانیوں سے امن کی بحالی ممکن ہوئی ہے طارق حسن نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی بے پناہ کاوشوں عملی کردار کے باعث مذکرات کی کامیابی اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد پیشں کرتے ہیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں