qکراچی میں میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا

پیر 16 مئی 2022 17:15

۳کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2022ء) کراچی میں میچ کے دوران گرمی سے کرکٹر جان کی بازی ہار گیا۔تفصیلات کے مطابق سخت گرمی میں کرکٹ میچ کے دوران فاسٹ بولر مبینہ طور پر ہیٹ اسٹروک کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے، کراچی کے علاقے ناظم آباد میں واقع انو بھائی پارک گراؤنڈ میں گزشتہ شب ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل جاری تھا، اس دوران مقامی بولر عمر خان نے میچ میں اوور کی آخری گیند پھینکی اور اپنی ٹیم کو فتح دلوائی تاہم وہ اچانک پچ پر گر گئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ نجی بنک میں ملازم 38 سالہ عمر خان کے سوگواران میں بیوہ اور دو بچے شامل ہیں۔خیال رہے کہ کراچی میں 2 روز میں یہ دوسرا کھلاڑی ہے جو کھیل کے دوران جان کی بازی ہارچکا ہے، دو دن قبل لیاری میں ایک فٹبالر ہیٹ اسٹروک کے باعث انتقال کرگیا تھا۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں