ملک کی ترقی کا فارمولا صرف بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے، جمیل ضیاء

منگل 17 مئی 2022 00:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و این اے 251کے ٹکٹ ہولڈرحاجی جمیل ضیا ڈاہری نے کہا ہے کہ چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی استقبال کیا، کل پورا کراچی سڑکوں پر تھا اور عوام کا سمندر یہ پیغام دے رہا تھا کہ کراچی پیپلز پارٹی کا ہے سندھ کے ہر شہر سے لوگ اپنے محبوب قائد کے استقبال کے لیئے آئے ہوئے تھے کیونکہ عوام بہترجانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ہی وہ جماعت ہے جس نے جعلی حکومت کا خاتمہ کر کہ عوام کو ان کے تسلط سے آزادی دلائی، ان خیالات کا اظہارانہوںنے اپنی رہائشگاہ سے جاری کردہ بیان میں کیا، جمیل ضیا ڈاہری کا کہناتھا کہ کراچی خوش آمدید بلاول بھٹو کے نعروں سے گونج رہا تھا ملک کی ترقی کا اصل ویژن بلاول بھٹو زرداری کے پاس ہے ماضی کی نا اہل حکومت نے اپنی نا اہلی کیوجہ سے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے لیکن بہت جلد بلاول بھٹو زرداری کی بہترین اور جاندار خارجہ پالیسیوں کے پیش نظر جن ممالک نے پاکستان سے منہ پھیر لیا ہے وہ پاکستان سے دوستی کریں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری بھی کریں گے جس سے ملک میں خوشحالی آئی گی ، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی جیسے ناسوروں سے عوام کو نجات ملے گی ، انہوں نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی اقتدار میں آتی ہے ملک میں خوشحالی اور ترقی لاتی ہے موجودہ حکومت کے پاس وقت تو بہت کم ہے لیکن عوام دیکھے گی کہ عمران خان کی تین سال سے زائد عرصے کے اقتدار میں اتنی بہتری اور خوشحالی نہیں آئی جتنی موجودہ حکومت کے نہایت قلیل عرصے میں آئے گی ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیئے وسائل، جذبہ اور محنت کی ضرورت ہے عمران خان اقتدارکے لیئے اندھا ہوچکا ہے کرپٹ ترین حکومت کے خاتمے میں ہی ملک وقوم کی بھلائی تھی پیپلز پارٹی نے عوامی مطالبے پر عمران خان حکومت کو ختم کیا پاکستان کی عوام بھی یہی چاہتی تھی کہ مسلط اور جعلی حکومت کا خاتمہ ہو کیونکہ اب عوا م کی برداشت مکمل طور پر ختم ہوچکی تھی،انہوں نے مزید کہا کہ مزید کہا کہ عمران خان جیسے لوگ کبھی کسی کی بہتری یا بھلائی کا سبب نہیں بن سکتے کیونکہ ایسے لو گ ذہنی طور پر بیمار اور مغرور ہوتے ہیں اور تکبر کرنے والے کا سر ہمیشہ نیچا ہوتا ہے جیسا آج عمران خان کا ہوچکا ہے ان لوگوں کو آئندہ انتخابات میں لوگ انڈے اور ٹماٹر ماریں گے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں