سیاستدان عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشری اقبال کی تعریف میں ٹوئٹ

منگل 17 مئی 2022 00:04

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور خوبرو اداکارہ اشنا شاہ نے معروف اینکر اور سیاستدان عامر لیاقت حسین کی پہلی اہلیہ، بشری اقبال کی تعریف میں ٹوئٹ کی ہے ۔

(جاری ہے)

اشنا شاہ نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ سیدہ بشری اقبال آپا صبر، باوقار شخصیت، باوقار خاموشی اور اللہ کے حضور اپنے معاملات چھوڑ دینے کی اعلی مثال ہیں، انہوں نے مجھے سکھایا ہے کہ اللہ پر اپنے معاملات چھوڑ دینا سب سے بہترین ردِ عمل ہے، آج سے میں سیدہ بشری اقبال کے اِن اعمال کو اپنی زندگی کا حصہ بناں گی اور اِن پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی، انشا اللہ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں