امتیاز شیخ کا خرم دستگیر سے رابطہ، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر گفتگو

جلدی کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دوٹوک بات کی جائے گی،وفاقی وزیر توانائی

منگل 17 مئی 2022 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر خرم دستگیر سے رابطہ کیا ہے، صوبائی وزیر نے سندھ بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران پر وفاقی وزیر کو آگاہ کیا۔اس موقع پر خرم دستگیر نے کہا کہ جلدی کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دوٹوک بات کی جائے گی۔خرم دستگیر نے کہا کہ 2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ چھوڑ کر گئے تھے، توانائی بحران پر جلد قابو پا لیں گے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز شیخ نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک تاریخی توانائی بحران کا شکار ہے، کے الیکٹرک کو وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے۔انہوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے، پی ٹی آئی کے دور میں جب فرنس آئل کی ضرورت ہوتی تو آر ایل این جی منگوائی جاتی تھی۔امتیاز شیخ نے کہاکہ جب آر ایل این جی کی ضرورت ہوتی تھی تو فرنس آئل منگوایا جاتا تھا، عمران خان نے دور اقتدار میں بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 25 روپے کردی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں