سندھ حکومت کا کونوکارپس کے درختوں کو ختم کرکے گل مہر اور ناریل جیسے درخت لگانے کا فیصلہ

گل مہر اور ناریل شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ماحولیاتی نظام میں معاون ثابت ہوں گے،ایڈمنسٹریٹر کراچی

منگل 17 مئی 2022 00:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ شہر میں موسمِ گرما کی حدت سے بچا ؤکیلئے سندھ حکومت نے انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے کونوکارپس کے درختوں کو ختم کرکے گل مہر اور ناریل جیسے درخت لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے شاہراہِ فیصل کارساز پر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ شہر بھر میں کونوکارپس کو مرحلہ وار ختم کیا جائے گا کیونکہ کونوکارپس کے درخت ماحولیاتی نظام میں ہمارے شہر کیلئے سازگار نہیں ہیں اور کونوکارپس کی جگہ گل مہر اور ناریل کے درخت لگائے جائیں گے۔

اس موقع پر کارساز شاہراہِ فیصل پر سڑک کے دونوں اطراف گل مہر اور ناریل کی شجر کاری کی۔ انہوں نے کہا کہ گل مہر اور ناریل شہر کی خوبصورتی کے ساتھ ماحولیاتی نظام میں معاون ثابت ہوں گے اور مرحلہ وار فیز میں کونوکارپس کو شہر بھر سے ہٹا کر سود مند درخت لگائے جائیں گے۔ ناریل اور گل مہر شہر کے درجہ حرارت میں کمی میں معاون ثابت ہوں گے جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں