عوام کودی جانیوالی سہولیات کی فراہمی میں غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی،میونسپل کمشنر غربی

پیر 16 مئی 2022 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) میونسپل کمشنر بلدیہ غربی غلام سرور راہپوٹو نے بلدیہ غربی کے مرکزی دفتر میں موجود محکمہ جاتی دفاتر کا دورہ کیااور کہاکہ بلدیہ غربی میں عوام کیلئے جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔پیر کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ دورہ ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگیرانی کی ہدایت پر کیا گیا۔

میونسپل کمشنر نے کہ غربی میں عوام کیلئے جاری سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس عمل میں مرتکب پائے جانے والے ملازمین کے خلاف دفتری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے حاضری رجسٹر چیک کرکے غیر حاضر اور دیر سے آنے والے ملازمین کے حوالے سے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے سربراہان اپنے محکموں کی کارکردگی کو بہتر بنائیں ، ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے ساتھ غیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلدیہ غربی میں عوام کو سہولیات کی فراہمی بروقت مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل سے استفادہ حاصل کیا جائے ۔انہوں نے ملازمین کو دفتری اوقات کار کی پابندی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں