وزیر توانائی سندھ کا وفاقی وزیر خرم دستگیر سے رابطہ ،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران سے آگاہ کیا

پیر 16 مئی 2022 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے وفاقی وزیر خرم دستگیر سے رابطہ کرکے کراچی سمیت پورے صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی بحران سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

خرم دستگیر نے کہا جلدی کراچی آکر کے الیکٹرک انتظامیہ سے دوٹوک بات کی جائے گی انہوں نے کہا کہ2018 میں زیرو لوڈشیڈنگ چھوڑ کے گئے تھے تاہم توانائی بحران پر جلد قابو پا لیں گے امتیاز شیخ نے کہا کہ چار سالوں سے مسلط نااہلوں کی ناکامیوں کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑرہا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ملک تاریخی توانائی بحران کا شکار ہے امتیازشیخ نے کہا کہ کے الیکٹرک کو وفاق سے اضافی بجلی ملنے کے باوجود 15 سے 18 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں جب فرنس آئل کی ضرورت ہوتی تو آر ایل این جی منگوائی جاتی تھی اور جب آر ایل این جی کی ضرورت ہوتی تھی تو فرنس آئل منگوایا جاتا تھا انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے پونے چار سالہ اقتدار میں بجلی کی قیمت 11 روپے فی یونٹ سے بڑھا کر 25 روپے کردی عوام مہنگی ترین بجلی کے بل بھرنے کی سکت نہیں رکھتے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں