سندھ میں گاج ڈیم سات سال بعد بھی نہ بن سکا

پیر 16 مئی 2022 21:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) ملک میں پانی کی شدید کمی کے باوجود لاپروائی کی انتہا کردی گئی، سندھ میں دریائے گاج پر بننے والا ڈیم 7 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

وزارت آبی وسائل کے مطابق سندھ میں سال 2015 میں مکمل ہونے والا گاج ڈیم اب 2024 میں مکمل ہوگا، ڈیم 2015 میں ناکافی فنڈز کے باعث مکمل نہ ہوسکا جس کے بعد اس کی مدت تکمیل 2018 تک بڑھا دی گئی۔یہ بھی بتایا گیا کہ ٹھیکیدار کی غفلت کے باعث معاہدہ 28 ستمبر 2018 کو ختم کردیا گیا۔ تعمیراتی کام کا دوبارہ آغازکیا گیا 46989 ملین روپے رکھے گئے۔وزارت کے مطابق گاج ڈیم کا 40 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے، سال 2023-24 تک مطلوبہ فنڈز ملے تو 2024 میں ڈیم مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں