اللہ کی یاد میں ہی دلوں کا اطمینان ہے، علامہ الیاس قادری

ْموسیقی مسلمان کی روح کی غذا ہر گز نہیں ہوسکتی، فیضان مدینہ میں یاد اعتکاف اجتماع سے بیان

منگل 17 مئی 2022 16:15

اللہ کی یاد میں ہی دلوں کا اطمینان ہے، علامہ الیاس قادری
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری نے کہا ہے کہ صحبت کا اثر ضرورہوتا ہے ،برے دوستوں کی صحبت میں رہنے والا شخص اگر چہ نیکیوںکی نیتیں کربھی لے مگر عمل کرنا مشکل ہوجاتا ہے ،نیکیوںکی نیتوں کا بدل جانا اچھا نہیں ہے اگر برے دوستوں کی وجہ سے کوئی نمازیں بھی چھوڑدیتا ہے تو سخت گنہگار ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقدہ یاد اعتکاف اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کیا۔ اس اجتماع میں کراچی ، حیدر آباد ،نواب شاہ ،میرپور خاص اوربہاولپور سے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔امیر اہل سنت نے کہا کہ ایسے لوگوں کی صحبت اختیار کریں جو آپ کی آخرت بہتر بنانے میں مدد کریں،جو لوگ گناہوں کے مریض ہیں ان کا دل اچھی صحبت میں نہیں لگے گا ،جب روح بیمار ہوجائے تو اسے اچھی صحبت اچھی نہیں لگتی مگر آپ ہمت کرکے اچھی صحبت اختیار کریں اور نیک کام رکرتے رہیں، اللہ پاک کی یاد میں ہی دلوں کا اطمینان ہے ،ایک مسلمان کی روح کی غذا اللہ پاک کی یاد ہے ،موسیقی مسلمان کی روح کی غذا نہیں ہوسکتی۔

(جاری ہے)

امیر اہل سنت نے کہا کہ حرام روزی دعا کی قبولیت میں رکاوٹ ہے ، حرام روزی کھانے والے آخرت میں بھی پھنس جائیں گے ،جو جسم حرام سے پلے بڑھے گا وہ جہنم کا ایندھن بنے گا ،جس کے پیٹ میں حرام کا لقمہ ہوتا ہے ،زمین وآسمان والے اس پر لعنت کرتے ہیں اگر اسی حالت میں مرگیا تو جہنم میں جائے گا۔جلد بازی بھی دعا کی قبولیت میں رکاوٹ لہٰذا دعا کی قبولیت میں جلدی نہ مچائیں ،بار بار عرض کرتے رہیں ،جلدی عطا فرمائے ،یا تاخیر سے عطا فرمائے یا نہ بھی عطا فرمائے ،یہ اللہ پاک کی حکمت ہے ، غافل دل کی دعا بھی قبول نہیں ہوتی،دعا کرتے ہوئے ادھر ادھر کی سوچ میں گم رہنے سے بھی دعا ئیں قبول نہیں ہوتی ۔

امیر اہل سنت نے کہا کہ کسی دنیا وی افسر کے پاس جاتے ہیں تو کام نکلوانے کیلئے خوب خوشامد کرتے ہیں ،اللہ پاک یقینا سب سے بڑا ہے اس کی بارگاہ میں غفلت کے ساتھ عرض کرنا یہ ٹھیک نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں