پے در پے دہشت گردی کے واقعات امن و امان تباہ کرنے کی سازش ہیں،پاسبان

منگل 17 مئی 2022 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے کراچی میں پے در پے ہونے والے دھماکوں کو دہشت گردی اور امن و امان کو تباہ کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے دہشت گردوں سے آ ہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ طارق چاندی والا نے کہا کہ حکومت تمام شہریوں کی جان و مال کو حفاظت دینے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔

پاکستانی عوام دشمن سازشوں کو پہچانیں اور ہر حال میں آپس میں اتفاق کو برقرار رکھیں۔ دہشت گردی اور قتل و غارتگری کرنے والے مسلمان نہیں ہو سکتے یہ کام را کے ایجنٹوں کا ہے۔ ملک دشمن قوتیں، پاکستان کا حال عراق اور شام جیسا کرنا چاہتی ہیں۔ پاکستانی عوام متحدر ہیں اور مل کر ہر سازش کو ناکام بنا دیں۔

(جاری ہے)

اگر پاکستان میں پراکسی وار لڑی جا رہی ہے تو حکومت پاکستان مصلحت اندیشی کے بجائے کھل کر کاروائی کرے۔

دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم مظلوموں کے ساتھ ہے۔ پاسبان پریس انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں صدر اور کھارادر میں ہونے والے بم دھماکوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ڈی پی کراچی کے چیف آرگنائزر طارق چاندی والا نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔ بم دھماکے شہر کے سکون اور امن کو پامال کرنے کی گھنائونی سازش ہے جس میں را اور موساد کے ملوث ہونے کے امکانات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کلبھوشن سمیت تمام دہشت گردوں کو پھانسی نہ دی گئی تو اس طرح کے سانحات کو روکنا مشکل ہو جائے گا۔پاسبان واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ تمام زخمیوں کے علاج معالجے کے اخراجات ادا کرے ۔شہر کے امن و امان کو قائم رکھنے کے لئے دھماکوں کے واقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں