شہر میں دہشتگردی کی حالیہ لہر حکمرانوں کی ناقص کارکردگی ہے،اسلم فاروقی

را کا نیٹ ورک ملکی استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے خاتمے کیلئے ٹھوس و موثر اقدامات کئے جائیں،چیئرین محب قومی سماجی کونسل

منگل 17 مئی 2022 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی سماجی تنظیم محب قومی سماجی کونسل(ایم کیو ایس سی)پاکستان کے چیئرمین و ہیومن رائٹس ایکٹویسٹ محمد اسلم خان فاروقی نے شہر قائد کے علاقے کھارا در میں کپڑے کی مارکیٹ میں بم دھماکے اور اس کے نتیجے میں قیمتی جان و مال کے نقصان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ لہر حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور سیاسی بحران کا نتیجہ ہے اور اگر حکمرانوں نے سیاسی بحران کے جلد سے جلد حل کے لئے لائحہ عمل اختیار نہ کیا تو دشمن سیاسی بحران کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے اور اپنے ایجنٹوں کے ذریعے ملک بھر میں آگ و خون کا خوفناک مظاہرہ کرسکتا ہے جبکہ شہر کراچی میں بم دھماکے اس ہی سلسلے کی کڑی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کے معززین سے نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان کے آفس میں ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈاکٹر عبد الرحیم شیخ، سلمان عثمان، عبدالباسط، عبدالکبیر خان، ڈاکٹر مریم و دیگر موجود تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ شہر میں ہونے والے خود کش سمیت تینوں بم دھماکوں میں ازلی دشمن بھارت کی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے اور اس میں بلکل بھی کوئی شک نہیں ہے لیکن افسوس ہے کہ ہمارے حکمران بھارتی ایجنسی را کے آگے بے بس نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ بھارتی ایجنسی را کا نیٹ ورک ملکی استحکام میں بڑی رکاوٹ ہے اس کے خاتمے کے لئے ٹھوس و مثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں