مدارس دینیہ کے نئے تعلیمی سال کے داخلوں میں ہوشروبا اضافہ،جامعہ بنوریہ عالمیہ کو ملکی وغیر ملکی طلبا وطالبات کی سینکڑوں درخواستیں موصول

منگل 17 مئی 2022 23:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) دینی مدارس میں تعلیمی سال 2022-23کے نئے داخلوں کا سلہ جاری ہے، داخلوں کے لیے نئے طلبا کے رجوع میں گزشتہ سالوں سے ہوشروبا اضافہ ہوا ہے ، بین الاقوامی دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ میں پہلے چار روز مختلف شعبہ جات میں نئے داخلوں کیلئے2ہزار سے زائد نئے داخلوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ تھائی لینڈ، ملائیشیا ، امریکا، برطانیہ ، بنگلہ دیش، کمبوڈیا اور افریقی اور یورپی ممالک کے سینکڑوں طلبہ کی آن لائن موصول ہونے والی درخواستیں اس کے علاوہ ہیں ،درخواست دہندگان غیر ملکی طلبہ کے ویزے بھی جاری کیے جاچکے ہیں جبکہ بعض کا پروسیس جاری ہے ، ان تمام طلبا وطالبات کو سفری دستاویزات اور کوائف کی جانچ پڑتال اور داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد داخلے دیئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں مہتمم جامعہ مفتی نعمان نعیم کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں انتظامی اور تعلیمی حوالے سے اہم فیصلے اور نئے داخلوں کیلئے آنے والے طلبہ کے انتظام کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر مہتمم جامعہ بنوریہ عالمیہ مفتی نعمان نعیم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ مدارس دینیہ تعلیمی ترقی کی طرف گامزن ہیں ہر سال مدارس کی طرف نئے طلبہ کا رجوع بڑھتا ہی جارہاہے ، جو مدارس کی تعلیمی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظہر ہے، انہوںنے کہاکہ مدارس کو ماضی میں عالمی سطح پر بدنام کرنے کی کوششیں کی گئی اس کے باوجود مدارس کی طرف ہر سال نئے طلبہ میں اضافہ ہورہاہے ، انہوں نے مزید کہاکہ طلبا مدارس کا دینی علوم کے ساتھ عصری تعلیم کی طرف رجحان قابل تحسین ہے،جامعہ بنوریہ عالمیہ کی طرف نئے طلبا کا رجحان اس کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں