اے وی ایل سی کراچی کی کار لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی۔تین ملزمان گرفتار، ایک کار، دو پستول اور لو ٹا گیا مختلف سامان بر آمد

بدھ 18 مئی 2022 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) اے وی ایل سی کراچی کی کار لفٹر گینگ کے خلاف کاروائی۔تین ملزمان گرفتار، ایک کار، دو پستول اور لو ٹا گیا مختلف سامان بر آمد۔تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی لیاری ڈویژن نے کاروائی کر تے ہو ئے شہر کے مختلف علاقوں سے کاریں چوری کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے ایک کار، دو پستول اور لو ٹا گیا مختلف سامان (گھڑیاں، مختلف پاسپورٹ، چیک بکس) بر آمدکر لیں۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی،سی آئی اے کراچی محمدطارق نوازکا کہنا ہے کہ ملزم احسن ملک کاریں چوری کر نے کی وارداتوں میں پولیس کو انتہائی مطلوب ہے اور اس سے پہلے بھی پانچ مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے جبکہ ملزم احسن ملک مختلف مقدمات میں عدالتوں سے بھی مفرور ہے۔

(جاری ہے)

ملزم شجاعت علی بھی کراچی کے مختلف علاقوں کاریں چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے پہلے بھی دو مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جو د ہے۔

ملزم نواز گرفتار شدہ ملزمان کا قریبی ساتھی اور گروہ کا ممبر ہے جو کہ اس سے پہلے کبھی گرفتار نہیں ہوا ہے۔ ملزمان کے مزید عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں۔گرفتار ملزمان میںاحسن ملک ولد حاکم علی،شجاعت علی ولد امجد علی اورنواز ولد خداداد شامل ہیں۔مزید تفتیش جا ری ہے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں