ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کا میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تشویش کا اظہار

بدھ 18 مئی 2022 23:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج کا میٹرک کا پرچہ آؤٹ ہونے پر تشویش کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی سندھ و رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج نے کہا ہے کہ میٹرک کے امتحان سے بیس منٹ قبل پرچہ آؤٹ ہونا محکمہ تعلیم پر سوالیہ نشان ہے،مسلسل دوسرے روز پرچہ آؤٹ ہوا ہے، میٹرک بورڈ اور محکمہ تعلیم سورہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ٹی آئی سندھ ارسلان تاج کا اپنے ایک بیان میں مزیدکہنا ہے کہ سندھ حکومت کے ناقص سسٹم کی وجہ سے پرچہ سوشل میڈیا پر گردش کررہا ہے،سندھ کے طلباء کا مستقبل نالائق حکومت کے ہاتھوں میں ہے،پیپلز پارٹی سندھ کے تعلیمی نظام کو مزید تباہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہوش کے ناخن لے اور پرچہ آؤٹ ہونے کی تحقیقات کروائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔#

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں