عوام یہ جانناچاہتے ہیں کہ حکومت کے پاس ان حالات سے نمٹنے کا کیاپلان ہی میاں خالد حبیب

بدھ 18 مئی 2022 23:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) نظام مصطفی پارٹی کے صدرمیاں خالد حبیب الٰہی ایڈووکیٹ،جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبارقریشی ،چیف آرگنائزانجینئرعبدالرشیدارشد،سندھ کے صدرپیر سید لیاقت علی شاہ ،شبیر احمدقاضی ،الحاج محمدرفیع، علامہ نسیم احمدصدیقی،پیرزادہ غلام حسین چشتی نے ملکی بگڑتی ہوئی معاشی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حکومت تمام ترمعاشی مشکلات سے بخوبی واقف تھی۔

عوام یہ جانناچاہتی ہے کہ اب حکومت کے پاس ان حالات سے نمٹنے کا کیاپلان ہی صورت حال تو یہ ہے کہ ڈالر اوپن مارکیٹ میں 202روپے پرپہنچناخطرے کی گھنٹی ہے،اسٹاک مارکیٹ کریش ہوگئی،زرمبادلہ کے ذخائرتیزی سے کم ہورہے ہیں۔قرضوں میں اضافہ ہورہاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان خدانخوانستہ ڈیفالٹ کی طرف جارہاہے ۔این ایم پی کے رہنماؤں نے کہاکہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں غیرشرعی قوانین،سودی نظام کاہوناملک کی بربادی کاسب سے بڑاسبب ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیاستدانوں کے بیانات اورعمل میں تضادنے قوم کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیاہے،اب بھی اگر ہوش کے ناخن نہ لیے تو ملکی صورت حال کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتی ہے۔ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو ذاتی مفادات سے ہٹ کر فیصلے کرنے کی ضرورت ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں