کراچی، پولیس کانسٹیبل کی بہادری، ٹارگٹ کلنگ کی کوشش ناکام بنادی

جمعرات 19 مئی 2022 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) کراچی میں پولیس کانسٹیبل نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے لیے آنے والے ملزم کی کوشش ناکام بنادی۔ اس حوالے سے موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا کہ جیسے ہی نامعلوم ملزم اس کے قریب آکر بندوق تانتا ہے اور فائر کرتا ہے، تاہم یہ اہلکار فورا اپنی موٹر سائیکل پر سے اتر کر اس کی جانب لپک پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل کے اس فوری ردِ عمل کو دیکھ کر ٹارگٹ کلر بھاگ کھڑا ہوتا ہے، تاہم اس کی فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوجاتا ہے۔ادھر ایس ایس پی سٹی کراچی شبیر سیٹھار نے بتایا کہ نیپئر تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل اشرف ولد شیر محمد عمری کورٹ پولیس کا سپاہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھیم پورہ میں ایک آٹے کی چکی کے برابر میں دکان سے سامان لے رہا تھا کہ اس دوران نامعلوم شخص کی فائرنگ سے الٹے ہاتھ کے کندھے میں گولی لگنے سے زخمی ہوا۔ پولیس کانسٹیبل کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں