آرام باغ پولیس کی مختلف کارروائیاں، منشیات فروشوں سمیت 3ملزمان گرفتار،اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد

جمعرات 19 مئی 2022 23:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) آرام باغ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں منشیات فروشوں سمیت 3ملزمان کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کرلی ہے ۔ایس ایچ او آرام اعظم راجپرکے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ اور ایس پی صدر ڈویژن کی ہدایت پر آرا م باغ پولیس نے کارروائی کرکے ملزمان عبدالحبیب ولد محمد شاہد اور رشید ولد رفیق کو گرفتار کرکے اعلیٰ کوالٹی کی ہیروئن کی 5تھیلیاں برآمد کرلی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 182/2022اور 184/2022اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے ۔دوسری کارروائی میں آرام باغ پولیس نے حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں کسی بھی ناخوشگوار کے خدشہ کے پیش نظر لوکل گیس سلینڈر شاپ سے ملزم محمد شاہد ولد بھیرداد کو گرفتا رکرکے مقدمہ نمبر 185/2022درج کرلیا ۔ملزم کے قبضے سے سرقہ شدہ مطلوب کار نمبر W-1504ٹویوٹا کرولا برآمد کرکے اے وی ایل سی کے حوالے کردی گئی ۔گرفتار ملزمان کو سابقہ سی آر او سے حاصل کیا جارہا ہے ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں