کراچی،عبدالستار ایدھی اورینج لائن بس منصوبہ کے آغاز کا وقت قریب آگیا،اورینج لائن کی 20 بسیں کراچی پہنچ گئیں

جمعرات 19 مئی 2022 22:26

کراچی،عبدالستار ایدھی اورینج لائن بس منصوبہ کے آغاز کا وقت قریب آگیا،اورینج لائن کی 20 بسیں کراچی پہنچ گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2022ء) عبدالستار ایدھی اورینج لائن بس منصوبہ کے آغاز کا وقت قریب آگیا،اورینج لائن کی 20 بسیں کراچی پہنچ گئیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق عبدالستار ایدھی اورینج لائن کی 20 بسیں بس ڈپو پہنچ گئیں ۔صوبائی وزیر کا کہنا ہیکہ 20 بسوں کی کھیپ گزشتہ شب بندرگاہ سے ڈپو پہنچ گئی ہے، اورینج لائن روٹ کا سول انفراسٹرکچر کا کام 97 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

بس ڈرائیورز کی تربیت کے بعد جلد آغاز ہوگا جبکہ بس کا 3.88 کلومیٹر کوریڈور ہے تاہم یہ کوریڈور ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن آفس اورنگی سے شروع ہو کر جناح یونیورسٹی برائے خواتین پر ختم ہوتا ہے۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا کہ کوریڈور کے چار جدید سہولیات سے آراستہ اسٹیشن تعمیر کئے گئے ہیں جبکہ روزانہ 50 ہزار افراد کے سفر کرنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اورینج لائن کو گرین لائن سے منسلک کرنے کے لیے بھی احکامات جاری کر دیئے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دونوں بی آر ٹی کی انٹیگریشن کے بعد اورینج لائن بسیں ناگن چورنگی تک چلیں گی

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں