ہم نے ملک کو بچا نے کے لئے عمران خان کو اقتدار سے نکالا ،مولانا فضل الرحمن کا تقدس حرم نبویؐ کانفرنس سے خطاب

جمعہ 20 مئی 2022 00:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فتنے سے اس وقت تک لڑنا ہے جب تک فتنہ ختم نہیں کریں گے،تم نے چار سال جو گند پھیلایا ہے، ہم سے توقع کرتے ہو کہ چار دن میں صاف کریں ،ہم نے اسلئے عمران خان کواقتدار سے نکلا تاکہ ملک کو بچائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت اسلام کے زیر اہتمام مزار قائد کے سامنے منعقدہ تقدس حرم نبویؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

کانفرنس میں جمعیت اسلام کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اپ کے برطانیہ کے پارٹی کے رہنماء کس مقصد سے عمرہ کرنے آئے تھے،ہم تحمل اور برداشت کے لوگ ہیں لیکن حرمت رسولؐ وہ مقام ہے جہاں صبر کے بندھن ٹوٹ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اچھا ہوا تم اقتدار میں آئے کیونکہ تمہاری نالائقئ اور نااہلی سامنے آگئ ، آج گائوں گائوں جلسے کررہے ہیں ،پہلے کارکردگی کے حساب سے نااہل ثابت ہوگئے اور اب آپ ذہنی بیمار ثابت ہورہے ہیں، عمران فتنہ ہے ، ایسے پیروکار پیدا کئے ہے کہ وہ ہر عمل میں ساتھ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان کے جلسوں اور پیروں کاروں سے ڈرنانہیں چاہئے ، میری شرافت ان پر تبصرہ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وہ کہتے ہیں عمرے پر کیوں گئے میرے جلسوں اور ناچ گانوں میں میرے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے تھا ۔ پی ڈی ایم کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے پہلے کہا خط آیا ،بین الاقوامی سازش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی کہا کہ جھوٹ ہے امریکہ نے بھی کہا جھوٹ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خط سے بھاگ گیا ہے ، اب کہتے ہیں مجھے قتل کرنے کی سازش ہورہی ہے ، ایک طرف کہتے ہیں امریکہ نے سازش کی ہے اور دوسرئ جانب اپنا ریکارڈ ویڈو وہاں رکھ رہے ہوں ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ قاتلانہ حملوں سے ہم گزرے ہے اور پھر بھی جرات کے ساتھ میدان میں کھڑے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ روز روز بیان تبدیل ہورہے ہیں ، آپ کا تعارف ہم نے پہلے دن کرایا تھا آج بھی اس پر قائم ہیں آ اپ بھی کسی ایک بیانیہ پر قائم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے معاشی عدم استحکام آیا ہے ، آج اقتدار سے علیحدگی کے بعد وہ چاہتا ہے کسی طریقے سے دوبارہ اقتدار میں آئیں تاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل یہ نہیں کہ عمران نے ملک کو مشکل میں ڈال دیا ہے ، چیلنج یہ ہے کہ اب ملک کیسے اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک کی بقاء اور تحفظ کا عہد کیا ہے ، میں یقین دلاتا ہوں کہ اگرملکی سرحدوں پر مشکل آئ ، یا اندرون طور ملک میں کوئ مشکل آئ تو جمیعت علماء اسلام کے کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا ، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو تنہا کردیا ہے ، صادق اور آمین پر تو نہ مشرق اور نہ ہی مغرب نہ چین اور نہ ہی سعودی عرب اعتماد کرنے کو تیار ہے۔ اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری اور دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا اور عمران خان کی حکومت پر سخت تنقید کی ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں