تحریک انصاف کے رہنما کے مقدمے کا فیصلہ 25سال بعد آگیا

کسٹم عدالت نے 25برس بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر رہنما پی ٹی آئی اسلم خان کو بری کر دیا

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) تحریک انصاف کے رہنما کے مقدمے کا فیصلہ 25 سال بعد آگیا،کسٹم عدالت نے 25 برس بعد مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عدم شواہد پر رہنما پی ٹی آئی اسلم خان کو بری کر دیا۔

(جاری ہے)

اسلم خان و دیگر کے خلاف اسمگلنگ کا مقدمہ 1997 میں درج ہوا تھا۔کسٹم حکام کے مطابق ملزمان نے 1995 سے 1997 کے دوران الیکٹرونکس سامان اسمگل کیا تھا۔کسٹم حکام کا موقف تھا کہ ملزمان نے 28.57 ملین روپے کی مس ڈکلیئریشن کی۔واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے میں رکن اسمبلی اسلم خان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں