میری بچی کیلئے دعا کرتے رہیں وہ جلد بازیاب ہوکر گھر واپس آجائے، والد دعا زہرہ

اس کیس کے کئی مجرمان پکڑے گئے ہیں، نکاح نامہ بھی جعلی ثابت ہوگیا ہے، یہ ایک پورا گینگ ہے جس کا میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا، مہدی کاظمی

جمعہ 20 مئی 2022 15:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) دعا زہرہ کے نکاح خواں قاری حافظ غلام مصطفی کو حراست میں لینے کے بعد، ان کے والد کا ویڈیو بیان سامنے آگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو بیان میں دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ ماشا اللہ! ہم لاہور میں کیس جیت گئے ہیں اور اب یہ کیس مکمل طور پر کراچی سندھ ہائیکورٹ میں منتقل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

دعا زہرہ کے والد نے کہا کہ اس کیس کے کئی مجرمان پکڑے گئے ہیں، نکاح نامہ بھی جعلی ثابت ہوگیا ہے اور اب یہ کیس اغوا اور سہولت کاری کی طرف چلا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی کے لیے دعا کریں، وہ جلد بازیاب ہوکر گھر واپس آجائے۔انہوں نے کہاکہ مجرمان کو سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا اور یہ ایک پورا گینگ ہے جس کا میں پہلے دن سے کہہ رہا تھا۔دعا زہرہ کے والد نے مزید کہا کہ میری بچی کے لیے دعا کرتے رہیں اور میں پاکستانیوں کی سپورٹ پر شکر گزار ہوں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں