پی ٹی آئی سندھ کے صدرو سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم

ہفتہ 21 مئی 2022 00:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدرو سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ منحرف ارکان نے چند نوٹوں کے لیے اپنا ضمیر بیچا۔اس کی قیمت بالآخر ان کے لیے سودے سے زیادہ مہنگی پڑی۔ضمیر فروش کبھی عوام کی نمائندگی نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔

امپورٹڈ حکومت ملک پر حکمرانی کا جواز کھو چکی ہے۔جعلی اکثریت سے منتخب وزیر اعلیٰ کو بھی ڈی سیٹ کیا جانا چاہیے۔امپورٹڈ حکومت کو اقتدار دلوانے والے سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے، علی زیدی نے کہا کہ نا اہل ٹولہ ملک پر مسلط کر کے معاشی اور سیاسی بحران پیدا کیا گیا ہے۔سازشی ٹولہ جان لے کہ آخر میں جیت حق اور سچ کی ہوتی ہے

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں