سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ،کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 4 ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں:محکمہ صحت سندھ

جمعہ 20 مئی 2022 23:44

سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ،کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) سندھ بھر میں ڈائریا کی وبا بے قابو ،کیسز کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں ڈائریا کے پانچ سال سے زائد عمر کے 1 لاکھ 4 ہزار 621 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ دو ماہ میں 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سندھ بھر میں پیچش کے پانچ سال سے زائد عمر میں 15 ہزار 278 کیسز جبکہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 11 ہزار 425 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہیکہ ڈائریا سے جامشورو میں ایک ،عمر کوٹ میں ایک اور کیماڑی میں ایکشخص جاں بحق ہوا ہے،اس کے علاوہ ڈائریا کے کراچی میں ایک دن میں 1372 کیسز رپورٹ ہوئے ، کراچی کے ضلع غربی میں ایک روز میں پانچ سال سے کم عمر کے بچوں میں 191 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع جنوبی میں پانج سال سے کم عمر کے 162 جبکہ پانچ سال سے زائد کے 307 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ مجموعی طور پر 2 ماہ میں کراچی میں 40 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہیں۔پروفیسر جمال رضا اور ڈاکٹر آفتاب نے مشورہ دیا کہ شہریوں کو چاہیے کہ سب سے پہلے گھر میں آنے والے پانی چاہے لائن کا ہو یا باہرسے آرہا ہو کو ابال لیں، دوسری سب سے اہم بات واش روم جانے کے بعد اور کھانا کھانے سے پہلے ہاتھوں کو ضرور دھوئیں۔اگر کسی برتن میں پرانا پانی ذخیرہ کیا ہوا ہے تو وہ نکال کر تازہ پانی بھر لیں، باہر سے لایا ہوا سلاد یا پھل، سبزیاں انہیں صاف پانی سے دھوئیں، گھر سے بازاری رائتہ اور چٹنی کھانے سے گریز کریں، حتی کہ ایک دن پرانا کھانا کھانے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔

بازاری اشیا کھانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کو معلوم نہیں کہ کون سا پانی استعمال کیا گیا ہے، سب سے اہم بات پانی ابال کر پئیں

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں